ایف بی آر کا ایس آر او 760 معطل، زیورات کی برآمد ات بند

ایف بی آر کا ایس آر او 760 معطل، زیورات کی برآمد ات بند

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ایس آر او 760 معطل کرتے ہوئے زیورات کی ایکسپورٹ بند کردی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمان نے بتایا کہ ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب کراچی ایئر پورٹ پر 20کلو اور لاہور ائیرپورٹ پر 10 کلو سونا پھنس گیا۔انہوں نے کہا کہ ایس آر او 760 طلائی زیورات کی اسکیم میں ٹیکس استثنیٰ دیتا ہے ۔چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق بھاری ٹیکسز کے سبب 10 کروڑ ڈالرزکی ایکسپورٹ کو خطرہ لاحق ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں