ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات روشن

 ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات روشن

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کوبطوروزیراعظم خطرات میں گھرا ہوا ملک ملے گا ۔۔

جسے سیاسی و معاشی استحکام کی منزل پرپہنچانا ان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرانا معاہدہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے تھا جس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر اور خسارہ کم وبیش آئی ایم ایف کی تجویزکردہ حدود میں رہے ہیں۔ نئے لانگ ٹرم معاہدے میں ان مسائل کوحل کرنا شامل ہوگا ، ان حالات میں چین اورعرب ممالک سے مدد ملنا مشکل ہوگا مگر ملک میں ایس آئی ایف سی کے تحت بھاری سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں جس کی وجہ سے عوام کو روزگار ملے گا، روپے کی قدر کو مستحکم رکھنا ممکن ہو سکے گا اورمہنگائی کنٹرول ہو سکے گی۔ کاروباری برادری کوامید ہے کہ آمدہ حکومت بیمار حکومتی اداروں کو پرائیویٹائز کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں