جنوبی پاکستان سیاحت کے لحاظ سے آئیڈیل ، ملائیشیا

جنوبی پاکستان سیاحت کے لحاظ سے آئیڈیل ، ملائیشیا

حیدرآباد(اے پی پی)کراچی میں تعینات ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمین ہارڈیناٹا بن احمد نے کہا کہ فری ٹریڈ معاہدے میں10ہزار سے زائد پاکستانی مصنوعات کی فہرست شامل ہے۔۔

جبکہ ملائیشیا کی 6 ہزار مصنوعات شامل کی گئی ہیں،ملائیشین تاجروں و صنعتکاروں کا وفد حیدرآباد لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد چیمبر میں کیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ جنوبی پاکستان سیاحت کے لحاظ سے آئیڈیل ہے ، حیرانگی کی بات ہے کہ کراچی میں ساحل سمندر پر سیاحت کے شعبے پر کام نہیں ہوا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے چاول کا درآمدی کو ٹہ بڑھانے پر ملائیشین حکومت سے بات کریں گے ، پاکستانی ایکسپورٹرز دوسرے ممالک میں تجارت کیلئے ملائیشین پورٹس کو راہداری کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی نجی جامعات کے درمیان45سے زائد ایم او یو دستخط ہوئے مگر حکومتی سطح پر معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے ملائیشیا میں پاکستانی طلبہ کے مواقع محدود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں