ڈالر کی قد رمیں کمی کارجحان ،سونا100روپے مہنگا

 ڈالر کی قد رمیں کمی کارجحان ،سونا100روپے مہنگا

کراچی (آن لائن)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد رمیں کمی کارجحان جاری ہے ،ادھر ایک تولہ سونا 100روپے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 278.04روپے پر آگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 280.60 روپے کا ہوگیا، اسی طرح یورو 41 پیسے کی کمی سے 280.60 روپے اور برطانو ی پاؤنڈ 58 پیسے کی کمی سے 352.32 روپے پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق مسلسل تنزلی کے سبب برآمدکنندگان آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گرنے کی توقع کے سبب اپنے پاس موجود ڈالرز فروخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 100روپے کے اضافے سے 2لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہوگیااور دس گرام 86روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 96 ہزار 760روپے کا ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں