مرکنٹائل ایکسچینج میں 29.006ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 29.006ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس) میں 29.006ارب روپے کے سودے ہوئے ۔

گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 23311 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت15.952ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.943ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.182 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.720 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.639 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.545ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 260.243 ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 213.321 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت187.908 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 127.007 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت119.036ملین روپے ،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت67.229ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں