پول میں تیزی سے فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش

پول میں تیزی سے فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش

ناروچ(نیٹ نیوز) ایک برطانوی شہری نے سوئمنگ پول میں کم وقت میں ایک میل کا فاصلہ دوڑ کر طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے ۔۔۔

برطانیہ کے شہر ناروچ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ایڈم لوپیز نے 82 فٹ طویل سوئمنگ پول میں 35 منٹ اور 24 سیکنڈوں 63 چکر مکمل کیے ۔ایڈم لوپیز نے موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ سے چار منٹ اور 30 سیکنڈ کم وقت میں یہ فاصلہ طے کیا۔ تاہم، ان کی کوشش کے شواہد کی ادارے کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے ۔ایڈم لوپیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تشخیص کے بعد سوئمنگ پول میں ورزش کرنا شروع کی۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہم اپنی زندگیوں اور صحت کو اہمیت نہیں دیتے اور ایسا نہیں کرنا چاہیئے ، ہمیں اپنے جسم کا خیال رکھنا چاہئے۔ ریکارڈ بنانے کے لیے کی گئی کوشش میں 5 سالہ بچی گریس کے لیے رقم اکٹھا کی گئی جس کو اسپائنل مسکیولر ایٹروفی کی تشخیص ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں