لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22ہزار روپے تک کمی

 لوہے کی فی ٹن قیمت  میں 22ہزار روپے تک کمی

لاہور(آئی این پی)عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔

پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو ں کے حالات کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔ عالمی حالات کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں