مرکنٹائل ایکسچینج میں 50.98ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 50.98ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 50.98ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 35126 رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 36.15 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.122 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 3.456 ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.362ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.852 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.457 ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 543.877  ملین روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت280.280 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت274.591ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 183.800ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 149.114 ملین روپے ریکارڈکی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں