پاکستانی حذیفہ شاہد نے جونئیر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی حذیفہ شاہد نے جونئیر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے 13 سالہ سکواش پلیئر نے جاپان میں ہونیوالی چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

جاپان میں منعقد ہونے والی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی نوجوان حذیفہ شاہد نے کامیابی سمیٹی۔ چیمپئن شپ جیتنے پر حذیفہ شاہد کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میرے ملک اور میری قوم کے نام ہے ، اس مقابلے میں کامیابی کے بعد میرے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم خراجِ تحسین کی حقدار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں