پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز کے 2میچزکی میزبانی ملتان کے سپرد

 پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز کے 2میچزکی میزبانی ملتان کے سپرد

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزکے دومیچزکی میزبانی ملتان کے سپردکرتے ہوئے۔۔

 نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اُسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے یہ میچ اِن ہی تاریخوں میں یعنی7 سے 11 اکتوبر تک اب ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی ملتان ہی کرے گا جو 15 سے 19 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے باعث نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ملتان میں شیڈول رکھا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں