سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ،سرمائے میں کمی

سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ،سرمائے میں کمی

کراچی (آن لائن)پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ۔

اگرچہ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک موقع پر تیزی کی یہ لہر 548 پوائنٹس کی تیزی سے 71092پوائنٹس تک جا پہنچی اور انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں11 ارب85کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہو گیا تاہم سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب روپے کی سطح پر قائم رہا۔کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت1.22فیصد کم رہا۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت نے مثبت زون میں چلنے والی مارکیٹ کو منفی زون کی جانب گامزن کردیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 60.92پوائنٹس گھٹ کر 70483.66پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح11.47پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس23202.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں