پولیس نے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا،شراب برآمد

پولیس نے متعدد منشیات فروشوں  کو گرفتارکر لیا،شراب برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں لطیف سے 20 لٹر شراب، ساندل بار پولیس نے ملزم شکیل سے 50 گرام آئس، ڈجکوٹ پولیس نے ملزم احسان سے 1340 گرام چرس، بٹالہ کالونی پولیس نے سہیل سے 32 لیٹر شراب، بچیانہ کے علاقے میں شہاب سے 12 لٹر شراب اور کھرڑیانوالہ کے علاقے میں عثمان سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں