سالانہ 5لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے ،وزیرصنعت پنجاب

سالانہ 5لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے ،وزیرصنعت پنجاب

لاہور (صباح نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا۔۔

جس میں پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری دی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی نافذالعمل ہو گی۔ پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت آئندہ 5سال کے اہداف طے کر دیئے گئے ۔پالیسی کے تحت 3اسکل ٹیکنالوجی پارک بنیں گے جبکہ 20اداروں کوسینٹر آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔ فنی تعلیم کے اداروں کی لیبز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سی بی ٹی اے پر منتقل کیا جائے گا۔سالانہ 5لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار کریں گے ۔معیاری فنی تعلیم کا فروغ اور اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا میرا مشن ہے ۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کی یونیورسٹیوں اوراداروں کو ٹیکنالوجی کے فروغ کے حقیقی مراکز بنائیں گے ۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ہدایت کی کہ اداروں میں طلبہ اور اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام جلد لاگو کیا جائے اور ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے ۔اجلاس میں چکوال کے علاقے میں سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔جی ٹی ٹی آئی قصور کیلئے زمین کے حصول اورٹیکنکل یونیورسٹیوں کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،سی او او ٹیوٹا، ڈی جی پی ایس ڈی اے ، سینئر اکنامک ایڈوائزر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں