ایف بی آر سے ایس آر او 350کو موخر کرنے کا مطالبہ

 ایف بی آر سے ایس آر او 350کو موخر کرنے کا مطالبہ

کراچی(آن لائن)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ایس آر او 350 پر عمل درآمد موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

 کیونکہ متنازعہ ایس آر او پر تاجر برادری کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ منگل 23 اپریل 2024 کو کراچی چیمبر میں ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشن بادشاہ خان وزیر اور چیف آئی آر آپریشن ارشد نواز چیمہ کے ساتھ ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا جس میں ایس آر او 350 کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جانا تھا لیکن بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا لہذا ایس آر او 350 کو اس وقت تک مؤخر کیا جائے جب تک کہ اس اہم مسئلے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے خوش اسلوبی سے حل نہیں کیاجاتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں