میڈیکا میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

میڈیکا میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (اے پی پی)ٹڈاپ نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میڈیکا میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے ۔

 روزہ نمائش جرمنی کے ڈسلڈورف میں11سے 14نومبر تک جاری رہے گی جس میں میڈیکل ، ڈینٹل و سرجیکل اور ہسپتال سے وابستہ آلات اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں