اسٹاک مارکیٹ میں 80پوائنٹس کی مندی ،16ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 80پوائنٹس کی مندی ،16ارب خسارہ

کراچی (آن لائن) اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو مندی کا شکار ہو گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 80پوائنٹس کی کمی سے۔۔

 71970 پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 16ارب روپے کا خسارہ ہواجبکہ49.10فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا۔ ایک موقع پر 100انڈیکس نے 72500پوائنٹس کی بلندسطح کو بھی چھو لیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی ۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 30 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی سے 23749 پوائنٹس پر آگیا تاہم آل شیئرز انڈیکس 47172 پوائنٹس سے بڑھ کر47174پوائنٹس پر جا پہنچا۔ سرمایہ گھٹ کر 99کھرب52ارب روپے رہ گیا۔ جمعرات کو 27ارب روپے مالیت کے 79 کروڑ 85 لاکھ 27 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 191میں کمی اور 25 میں استحکام رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں