مرکنٹائل ایکسچینج میں 31.28 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 31.28 ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں 31.28ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے۔۔

 مطابق سودوں کی مجموعی تعداد18108رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.790 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.496ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.385 ارب روپے اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.409 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں