پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے

پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے

کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران اور عملے نے ہڑتال کردی، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے ۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران اور عملے نے ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے پی ایس کیو سی اے کی جانب سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ روک دیے گئے ہیں۔خرم اعجاز کا کہنا تھا کہ دو دن سے فرٹیلائزرز، خوردنی تیل اور مشینری کا سامان کلیئر نہیں ہوپارہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں