ہماری منڈی غیرملکی کاروبار کیلئے ہمیشہ کھلی، چینی وزیراعظم

 ہماری منڈی غیرملکی کاروبار کیلئے ہمیشہ کھلی، چینی وزیراعظم

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی منڈی ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیوں کے لیے کھلی رہے گی۔

انہوں نے یہ عزم امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران ظاہر کیا۔ وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں ٹیسلا کی ترقی کو چین ،امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ مساوات اور باہمی فوائد پر مشتمل تعاون دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات کو پورا کرتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کے فروغ میں چین کے ساتھ مزید کام کرے گا ،تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں