این بی پی خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

این بی پی خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

کراچی(کامرس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)زرعی شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے زرعی قرض پروگرام کو توسیع دے رہا ہے۔

این بی پی کو زرعی شعبے میں خواتین انٹرپرینورزکو درپیش منفرد چیلنجز کا ادراک ہے، اس لئے بینک مالیاتی رکاوٹوں کوختم کرنے اور خواتین کی زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات و فوائد کا جامع پیکیجز پیش کرتا ہے ۔زرعی شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے این بی پی کم سے کم ذریعہ آمدن پر آسان شرائط کے ساتھ رعایتی مارک اپ اور ترجیحی بنیادوں پر قرض کی تیزترین پراسسنگ پیش کرتا ہے تاکہ خواتین سازوسامان اور وسائل میں طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے فنانس تک بروقت رسائی حاصل کرسکیں۔این بی پی کا زرعی قرض پروگرام اپنے 7فیصد کے مسابقتی مارک اپ ریٹ کے ذریعے تمام کاشتکاروں کو نمایاں فوائد کی پیش کش کرتا ہے ،یہ قرضہ زرعی ضروریات کی وسیع رینج کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں