آئی جی کا پولیس ویلفیئر سکولوں میں طلبا کی تعداد بڑھانے کا حکم

آئی جی کا پولیس ویلفیئر سکولوں  میں طلبا کی تعداد بڑھانے کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں قائم پولیس ویلفیئر سکولوں میں طلبا کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔۔۔

 آئی جی نے ہدایت کی آر پی اوز، ڈی پی اوز پولیس ویلفیئر سکولوں کا خود دورہ کریں، انتظامی و تدریسی عمل کی سپرویژن کو مزید بہتربنائیں ، انہوں نے کہا پنجاب پولیس کے تمام سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے ، پنجاب پولیس کے زیر انتظام سکولوں میں اے لیول او لیول پروگرامز شروع کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں