سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے 2بھائیوں پرفائرنگ

سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے 2بھائیوں پرفائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین کی جانب سے 2بھائیوں پر فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فیصل نواز نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے بھائی اور ملازم کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران سابقہ اور دیرینہ رنجش کی بنا پر ملز موں کی جانب سے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر ہراساں و پریشان کیاگیا اور جان لیوا فائرنگ بھی کی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں