دبئی اسلامک بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں معاہدہ

دبئی اسلامک بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں معاہدہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے درمیان بین الاقوامی تجارت میں معانت کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے تحت آئی ایف سی ایک سال تک کی مدت کے لیے دبئی اسلامک بینک کے تجارتی فنانس کی لین دین کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے ضمانت فراہم کریگا۔ اس اقدام سے ڈی آئی بی پی ایل کے بین الاقوامی تجارتی کاروبار کو وسعت دینے اور ملک میں بین الاقوامی تجارت پرتوجہ مرکوزکرنے والے بینکاری تعلقات کو بڑھانے کیلئے  اسٹریٹجک منصوبے کو تقویت ملے گی۔ دبئی اسلامک بینک کے سی ای او جاوید احمد نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں تجارتی مالیات تک رسائی کے عمل کو مزیدآسان اور ہموار کرے گا ۔ دبئی اسلامک بینک بین الاقوامی تجارت پر توجہ مرکوز کرنے والے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔آئی ایف سی میں فنانشل انسٹی ٹیوشنز گروپ کی ریجنل ہیڈ، مومینہ اعجازالدین نے کہا کہ ہم دبئی اسلامی بینک  کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنے پر خوش ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ شراکت ملک میںتجارتی ماحول کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں