سعودی سرمایہ کاری سے تجارتی تعلقات کوفروغ ملے گا، میاں زاہد

 سعودی سرمایہ کاری سے تجارتی تعلقات کوفروغ ملے گا، میاں زاہد

کراچی(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی زیر قیادت سرمایہ کاروں کے اعلی ٰ سطح کے وفد کا پاکستان پہنچنا خوش آئند ہے۔

کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پرجب بھاری سعودی سرمایہ کاری کا امکان ہے ہمیں اپنی شو کیسنگ بہتر کرنے کی ضرورت تھی مگر اس موقع پر گندم اسکینڈل کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا اورپاکستانی کمپنیاں دوست ملک کی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچر کرسکتی ہیں۔ دونوں ممالک کی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گی جس سے سرمایہ کاری ،برآمدات اور روزگار میں اضافہ متوقع ہے۔ اس ضمن میں معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پردستخط بھی ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں