پاک ، بیلا روس تجارت سے تعلقات مضبوط ہو نگے ،جام کمال

پاک ، بیلا روس تجارت سے تعلقات مضبوط ہو نگے ،جام کمال

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈری میٹی لسٹا سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروس کے سفیر کو تجویز پیش کی کہ بیلاروس پاکستان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنے ٹریکٹرز کو اپ گریڈ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 19.05 ملین ڈالر کا تجارتی حجم بہت کم ہے اسے بڑھا نا چا ہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں