اینگرو کارپوریشن عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی خواہشمند

اینگرو کارپوریشن عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی خواہشمند

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی اینگرو کارپوریشن اپنے کاروبار کو توسیع دینے کیلئے عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

 کمپنی اپنے روایتی کاروبار سے ہٹ کر جارحانہ طورپر سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی منڈیوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کررہی ہے ۔ داؤد ہرکولیس کے وائس چیئرمین اور گروپ کے اسپانسر عبد الصمد داؤد نے بلوم برگ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویوں میں اگلے پانچ سال میں ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری اور بیرون ممالک اپنے آپریشنز کو توسیع دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی ابتدائی معاملات ہیں اور اس میں کچھ کمپنیوں کا کنٹرول حاصل کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں مگر ہم اپنے آپریشنز کو عالمی سطح پر بھی توسیع دینا چاہتے ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں