اپریل:ترسیلات زر کی مد میں 2.8ارب ڈالر موصول

اپریل:ترسیلات زر کی مد میں 2.8ارب ڈالر موصول

کراچی (بزنس ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 27.9 فیصد اضافہ سے 2.8ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 23.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جو 3.5 فیصد زیادہ ہے ۔اپریل 2024 کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (712.0 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (542.3 ملین ڈالر)، برطانیہ (403.2 ملین ڈالر) اور امریکہ (329.2 ملین ڈالر)سے موصول ہوئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں