کاٹن پاور لومز کاپٹرولیم قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

کاٹن پاور لومز کاپٹرولیم قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

فیصل آباد(اے پی پی)چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چودھری اعجاز احمد ناگرہ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے سے زائد کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے درخواست کی ہے

کہ حکومت معیشت کو بحرانوں سے نکالنے اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بجلی و گیس نرخوں میں بھی کمی کرے تاکہ کاروبار کرنے اور پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکے جس کے یقینی طور پر معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کا پٹرولیم  قیمتوں میں کمی کرنا قابل تحسین ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا موثر نظام اورگھریلو مصنوعات کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں