ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

 ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی)ٹڈاپ نے پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 31مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹڈاپ کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 22تا24اکتوبر منعقد ہوگی جس میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات ہوم ٹیکسٹائل ، کارپٹ ، فٹ و یئر ، دستانے ، سپورٹس ویئر ، آئی ٹی سلوشن ، ٹینٹ ، تولیے ، سوتی دھاگہ اور ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں