رواں مالی سال 28ہزار استعمال شدہ کاریں درآمد

رواں مالی سال 28ہزار استعمال شدہ کاریں درآمد

کراچی(بزنس ڈیسک)آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ رواں مالی سال 28ہزار استعمال شدہ کاریں درآمد کی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی کار ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی، رجسٹریشن کی مد میں رعایت اور آٹو فنانسنگ کے ذریعے خریداروں کو راغب کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں لیکن درآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ایچ ایم شہزاد کے مطابق حکومت رواں مالی سال کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی مد میں استعمال شدہ کاروں کی مجموعی درآمد سے تقریباً 40کروڑ ڈالر حاصل کرے گی۔ انہوں نے استعمال شدہ کاروں کی بڑھتی درآمد کی وجہ سیاسی اور معاشی استحکام کو قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں