پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ کاشغر ائر پورٹ پہنچ گئی
بیجنگ(اے پی پی)پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ چین کے خطے سنکیانگ یغور کے کاشغر ائر پورٹ پہنچ گئی۔ اس کھیپ کاچین پہنچنا عالمی تجارت میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔
چائنا سدرن ائر لائنز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کاشغر لے جانے والی اس کھیپ میں کل 774 کلو گرام فروزن سمندری مصنوعات شامل ہیں جن کی مالیت2ہزار760ڈ الر ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این)نے اطلاع دی کہ اس کھیپ میں 81 کلو گرام تازہ گروپر فش (گھسر مچھلی)شامل ہے جس کی قیمت 744ڈالر ہے اس میں 693 کلو گرام فروزن ملٹ فش بھی شامل ہے جس کی کل قیمت2ہزار 16ڈالر ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں روشن امکانات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فروزن فش کی اس کھیپ کا کامیابی سے چین پہنچنا اس قسم کے کاروبار کو فروغ دینے کے اعتماد کو بڑھاتا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید فروزن فش کی درآمدکا ارادہ رکھتے ہیں۔