رواں مالی سال:گاڑیوں کی فروخت میں 5فیصد کی کمی

رواں مالی سال:گاڑیوں کی فروخت میں 5فیصد کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں پانچ فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کے 11 لاکھ 94ہزار 467 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 12لاکھ 56ہزار 512 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 33ہزار 85 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 10 فیصد اور گزشتہ سا ل مئی کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں