مرکنٹائل ایکسچینج میں 26ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 26ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں 26ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی۔

 مجموعی تعداد 19541 رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت13.115ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت5.950ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت2.217ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.953ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.312 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.069ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 357.603ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت333.821 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 215.752ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی190.567ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی130.424 ملین روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت51.076 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 47.483 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی14 لاٹس کے سودے کی مالیت14.051ملین روپے ریکارڈکی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں