ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کیلئے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف

ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کیلئے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کے لیے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف کرادی۔

 اعلامیے کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم 15 جون 2024 سے 15 ستمبر 2024 تک دستیاب رہے گی۔اعلامیے کے مطابق کمپنیاں فائلنگ فیس دے کر سالانہ ریٹرن، دستاویزات اور اکاؤنٹس فائل کرسکیں گی۔ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق اسکیم کی مدت میں واجب الادا ریٹرن فائل کرنے پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیفالٹ سے دو چار کمپنیوں کے لیے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف کرادی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں