اینگرو فرٹیلائزرز نے این وین پلانٹ کی مین ٹیننس مکمل کرلی

اینگرو فرٹیلائزرز نے این وین پلانٹ کی مین ٹیننس مکمل کرلی

کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو فرٹیلائزرز نے این ون پلانٹ کے طویل المدّتی قابلِ اعتماد، محفوظ اور پائیدار آپریشنز کو یقینی بنانے کیلئے 55دن کی شیڈول مین ٹیننس18جون کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ۔

سال 2011میں 1.1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیے گئے این ون پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1.32ملین ٹن ہے ۔ این ون پلانٹ سب سے زیادہ توانائی کی بچت کرنے والا پاکستان کا فرٹیلائزر پلانٹ ہے جس میں فی ٹن یوریا گیس کی کھپت سب سے کم ہے۔ اینگر و فرٹیلائزرز نے قابلِ اعتماد اور پائیدار آپریشنز کیلئے پلانٹ کی تبدیلی میں تقریباً50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور کے مطابق سخت موسمی حالات کے باوجوداس اہم تبدیلی کی محفوظ اور کامیاب تکمیل،بڑے پیمانے کے منصوبوں کو طے شدہ شیڈول اور بجٹ کے اندر مکمل کرنے کے ساتھ سرگرمی میں شامل ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانا اینگرو فرٹیلائزرز کی انجینئرنگ ٹیم کی مہارت کی عکاسی ہے اور ہمارے باصلاحیت انجینئرزنے جدید تکنیکس، سیفٹی اور اسٹینڈرڈکے بہترین عالمی طریقوں پر عمل کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری محتاط منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کسانوں کیلئے یوریا کی دستیابی متاثر نہ ہوجوکہ اینگرو فرٹیلائزرز کی ٹیم کی فوڈ سیکیوریٹی کوپاکستان میں فعال رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کااظہار ہے ۔ ہم اپنے ملازمین، کنٹریکٹرز، عالمی تکنیکی شراکت داروں، مقامی انتظامیہ اور دیگر تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ اور رہنمائی پر شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے پلانٹ کی اس بڑی تبدیلی کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں