موٹرسائیکل،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

موٹرسائیکل،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (این این آئی)ملک میں جہاں مہنگائی کی صورتحال عوام کو پریشان کر رہی ہے ، وہیں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اعداد شمار بھی دلچسپی پیدا کر رہے ہیں۔

پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ماہانہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے گزشتہ ماہ فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں10515گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جو کہ مئی میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10949 ہوگئی ہے ۔ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے مستحکم ہونے والا روپیہ بڑی وجہ ہے جس کے باعث فروخت میں اضافہ ہوا۔گزشتہ سال مئی میں 5 ہزار 464 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم رواں سال مئی میں یہ تعداد ڈبل ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی میں سوزوکی راوی سر فہرست ہے ، جہاں اپریل میں صرف 11 گاڑیاں ہی فروخت ہوئی تھی وہیں مئی میں 305گاڑیاں فروخت ہوئیں۔دوسری جانب ہنڈا بی آر وی کی اپریل میں محض 47 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ 138 فروخت ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں