ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، افتخار ملک

 ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس دیگر ممالک خاص طور پر چھوٹے ممالک کو دینے کے لیے بہت کچھ موجود ہے یہاں تک کہ زراعت میں ڈرون کے استعمال کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں