برآمدات پر فکس ٹیکس رجیم سے برآمدات متاثر ہونگی ، کاٹی

برآمدات پر فکس ٹیکس رجیم سے برآمدات متاثر ہونگی ، کاٹی

کراچی (آن لائن)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر قندھاری نے حکومت کی جانب سے برآمدات پر فکس ٹیکس رجیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ اس اقدام سے برآمدات متاثر ہونگی جبکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔پہلے ہی حکومت کی جانب سے پیداواری لاگت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے ، شرح سود بھی خطہ میں سب سے زیادہ ہونے کے باعث قرضوں کی سہولت موجود نہیں، آمدن پر متعدد سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹیز اور انکم ٹیکس میں اضافہ کرکے انڈسٹری پر عائد ٹیکسز کی شرح آمدن کا 50 فیصد ہوگئی ہیں ایسے میں صنعتیں کیسے چلیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں