برآمدات بڑھانے میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے ،وزیر تجارت

برآمدات بڑھانے میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے ،وزیر تجارت

اسلام آباد(نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی برآمدات بڑھانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ برآمد کنندگان کے تحفظات دور اور تجارت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دے کر معیشت مضبوط بنائیں گے ۔

اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے جو وزیر خزانہ کو تجاویز دے گی۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خاننے بجٹ سے متعلق آل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس کمیونٹی کے خدشات دور کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں برآمدات پر بجٹ کے ممکنہ اثرات اور منفی اثرات کم کرنے کے لئے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال نے برآمدی شعبے کو سپورٹ اور بجٹ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے سے ہم آہنگ کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں