ترکیہ کو برآمدات میں 5، درآمدات میں 1 فیصد نمو ریکارڈ

ترکیہ کو برآمدات میں 5، درآمدات میں 1 فیصد نمو ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور برادرملک ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترکیہ کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد جبکہ ترکیہ سے درآمدات میں ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 11ماہ میں ترکیہ کو برآمدات سے ملک کو 311.011 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 5 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترکیہ کو پاکستان برآمدات کا حجم 296.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مئی 2024 میں ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 29.074 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 22.33 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 26.78 ملین ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق پہلے 11 ماہ میں ترکیہ سے درآمدات پر 458.086ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو ایک فیصد زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں