اسٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی و درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کا دن کل منائے گا

اسٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی و درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کا دن کل منائے گا

کراچی(بزنس ڈیسک)مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز(ایم ایس ایم ایز) سے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان میں جمعرات 27 جون 2024ء کو ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

 ‘‘ایم ایس ایم ای مالیات: شمولیتی نمو کا محرک’’ کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے ۔ تقریب کے دوران اسٹیٹ بینک اور مالی ادارے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قرضوں میں پائیدار اضافے کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کو تقویت اور تحریک دینے کے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کریں گے ۔شمولیت پر مبنی نمو کے حصول میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کے کلیدی کردار کو بھرپور جذبے اورعزم کے ساتھ سراہنے کی خاطر یہ دن منانے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں