طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں 1.20 فیصدا ضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال طبی و جراحی آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو421.88 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔۔
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.20 فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو416.87 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2024 میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات کاحجم 40.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 38.14 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 37.23 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو455 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔