سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے بہترطرز حکمرانی اہم، افتخار ملک

 سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے بہترطرز حکمرانی اہم، افتخار ملک

اسلام آباد(اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور متنوع شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اچھا طرز حکمرانی اور قابل عمل پالیسیاں انتہائی اہم ہیں۔

اتوار کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسیاں معاشی استحکام کے حصول اور اسے برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کی حامل گڈ گورننس سے ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جہاں سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے اپنے آپ کو محفوظ اور پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت سے بدعنوانی کا خطرہ کم اور حکومت و کاروباری برادری کے درمیان اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قوانین اور ضوابط کا نفاذ منصفانہ اور مستقل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں