اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو 81 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سنگ میل عبور کر گئی، تاہم کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ نئی سطح کو برقرار نہ رکھ سکی اور 100 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 80600 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے دوران توانائی، بینکنگ، ٹیلی کام اور ریفائنری سیکٹرز میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہاؤسز نے خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ 81ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر نے میں کامیاب ہو گئی تھی ،تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار تو ہوئی مگر مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔ مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 105.86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 80566.21پوائنٹس سے بڑھ کر 80672.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں