یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 13فیصد اضافہ  ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.531 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال2023 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سا ل 2023 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.134 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں