پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کا گیارہواں اجلاس
نوکنڈی(آن لائن)پاک ایران شہر زاہدان سیستان بلوچستان میں پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے ۔
باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے ۔اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ایراج حسن پور ڈائریکٹر جنرل صوبائی صنعت مائنز اینڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت کسٹم کے کلکٹر گوادر عرفان جاوید نے کی ، دیگر ممبران میں ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی ودیگر شامل تھے ۔ اجلاس میں جوائنٹ بارڈر سسٹیننس مارکیٹ کو 30 جولائی 2024 سے فعال کرنے کا فیصلہ ہوا اور باقی JBSM کا ایک ماہ بعد افتتاح ہوگا ، پاکستانی مصنوعات کی نمائش زاہدان میں منعقد ہوگی جس کی تاریخ کوئٹہ چیمبر آف کامرس فراہم کرے گا۔ دونوں فریقین نے ایرانی اور پاکستانی ٹرکوں کے ویزے اور کارنیٹ معاملات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔