براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24 کے دوران پاکستان نے 1.901 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی جو مالی سال 23 کے 1.627 ارب ڈالر کے مقابلے میں 274.6 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ زیر غور مدت کے دوران ایف ڈی آئی کی آمد 2.955 ارب ڈالر رہی جب کہ بیرون ملک سے 1.053 ارب ڈالر کا اخراج ہوا۔