غذائی اجناس کی برآمدات میں 46فیصداضافہ ریکارڈ

غذائی اجناس کی برآمدات میں 46فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن)ایک سال کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں 46فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 24-2023 میں غذائی اجناس کی برآمدات 7 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔۔

سال 23-2022 میں برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق جون میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 41.51 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جون میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 54 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال جون میں غذائی اجناس کی برآمدات 35کروڑ 92 لاکھ ڈالر تھیں۔ادارہ شماریات  کے مطابق ایک سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں چاول سر فہرست رہے ، ایک سال کے دوران چاول کی برآمدات میں 82فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 60لاکھ 18ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کی گئیں، مالی سال 24-2023 میں چاول کی برآمدات کا حجم 3 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا۔ پھلوں کی برآمدات میں 21.31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ  12 لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں بھی ایکسپورٹ کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں