بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش کا آغاز،50کمپنیاں شریک

بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش کا آغاز،50کمپنیاں شریک

ملتان(بزنس ڈیسک)فیکٹ ایگزیبیشنز کے زیر اہتمام ملک کی سب سے بڑی 16ویں بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش’کا آغاز ہو گیا۔

 نمائش 28 جولائی تک دی ایرینا ڈی ایچ اے ، ملتان میں جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان بریگیڈیئر احمد رضوان گھمن،ملتان چیمبر کے صدر میاں راشد اقبال، وہاڑی چیمبراور انڈسٹری کے سینئر نائب صدرمحمد عثمان اور فیکٹ ایگزیبشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی بھی موجود تھے۔ تین روزہ نمائش میں50 سے زائدملکی اور غیر ملکی اعلی سطح کی کمپنیوں نے شرکت کی۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ نمائش ملک کو روشن اور سرسبز مستقبل کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہ یہ نمائش توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں