نیسلے پاکستان کا مالی سال کی ششماہی مدت کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

نیسلے پاکستان کا مالی سال کی ششماہی مدت کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

لاہور(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان کی چھ ماہ کی مدت کے لیے آمدنی جو 30 جون 2024 کو ختم ہوئی، 107.7 بلین روپے تک بڑھ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.2 فیصد نمو کو ظاہر کرتی ہے ۔

 یہ نتائج کمپنی کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد اعلان کیے گئے ۔یہ ترقی نیسلے پورٹ فولیو میں وسیع پیمانے پر اضافہ کی وجہ سے ہوئی، جس میں سازگار پروڈکٹ مکس اور مانگ بڑھانے والی سرگرمیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، کموڈیٹی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے برانڈز میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث آپریٹنگ منافع میں کمی ہوئی ہے ۔کمپنی فیڈرل بجٹ 2024-25 میں اعلان کردہ ٹیکسوں اور جاری بیرونی چیلنجز کے پیش نظر بقیہ سال کے لیے مالیاتی نتائج کے حوالے سے محتاط نقطہ نظر رکھتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں